Live Updates

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا،نجی ٹی وی کا دعوی

پیر 25 اگست 2014 00:45

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا،نجی ٹی وی کا دعوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔یہ دعوی ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کیا ہے ،رپورٹ کے مطابق عمران خان کو ممکنہ طور پر پمز ہسپتال سے گرفتار کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کو یقین تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کی عیادت کے لئے پمز ہسپتال آئیں گے۔ گرفتاری کے لئے پولیس کی اضافی نفری اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری 16 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی جانی تھی تاہم پولیس انتظار میں ہی رہی لیکن عمران خان پمز ہسپتال آئے ہی نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :