وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل پر غور شروع کردیا
پیر 25 اگست 2014 13:02
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل پرغور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے حکومتی قانونی ماہرین کوکہا گیا ہے کہ فوری طور پر قانونی سفارشات مرتب کی جائیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے موجودہ الیکشن کمیشن پربڑھتے ہوئے اعتراضات کے بعد حکومتی مذاکراتی ٹیم اورسیاسی رابطہ کاروں نے اعلیٰ حکومتی شخصیت کوکہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل کے لئے قانون سازی کی جائے،جس کیلئے حکومتی شخصیت نے گرین سگنل دے دیا اوروفاقی حکومت نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
قانونی ٹیم نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی اور سفارشات تیار کرکے ڈرافٹ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، بعدازاں تمام پارلیمانی جماعتوں کی رائے اور سفارشات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے نئی آئینی ترمیم کی جائے گی۔(جاری ہے)
آئینی ترمیم کے ذریعے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے انتخاب اور انتظامی معاملات کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیاسی رابطہ کار نے وزیراعظم کا اہم پیغام جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کی قیادت تک پہنچادیا ہے اوراس پیغام میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سے رابطہ کرکے کہیں کہ حکومتی ٹیم فائنل کن مذاکرات کیلئے تیار ہے تاکہ بحران کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کو بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.