خیبر ایجنسی میں نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ، 2 افراد جاں بحق

پیر 25 اگست 2014 12:22

خیبر ایجنسی میں نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں شرپسندوں نے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کرکے ڈرائیور اور کلینر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کی مقامی انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پشاور سے طورخم کے راستے افغانستان جانے والے ٹینکر پر فائرنگ کی اور ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو براہِ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

۔سیکیورٹی فورسز نے وزیر ڈنڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جمرود میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نیٹو کے ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کا تیسرا واقعہ ہے جن میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :