Live Updates

تحریک انصاف کو وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرنا چاہیے،سینیٹر اعتزاز احسن ، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کیخلا ف فوری طور پر ایف آئی درج کرنی چاہیے، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 24 اگست 2014 23:40

تحریک انصاف کو وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرنا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعظم نواز شریف کے استعفی ٰکے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلا ف فوری طور پر ایف آئی درج کرنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا پی ٹی آئی کے مطالبات آئینی وقانونی ہیں ۔

عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے استعفی کے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ائی کے باقی مطالبات کو پارلیمنٹ ہاوس میں تسلیم کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاعام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں جس کی تحقیقات نہیں کرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی شہباز شریف کو سانحہ ماڈل تاؤن کے واقعہ پر اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی مطالبات جائز اور آئینی ہیں۔ ان مطالبات کو حکومت تسلیم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا عمران خان کو وزیراعظم کے استعفی ٰمیں تھوڑی سی لچک کا مظاہر ہ کرنا چاہیے تاکہ ملک میں بے سکونی اور بے چینی کی کیفیت ختم ہوسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات