شہباز شریف نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

اتوار 24 اگست 2014 15:32

شہباز شریف نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما شرکت بسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر غور کررہی ہے۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر رضامند ہوگئی ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج شام تک صورتحال واضح ہو جائے گی اور امکان ہے کہ شہباز شریف کے استعفے کے بعد راجا اشرف سرور کے نام پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :