حکومت نے ریڈ زون میں دہشتگرد داخل کر دیئے، طاہر القادری کا دعویٰ، کارکنوں کی اذانیں

ہفتہ 23 اگست 2014 23:35

حکومت نے ریڈ زون میں دہشتگرد داخل کر دیئے، طاہر القادری کا دعویٰ، کارکنوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ریڈ زون میں دہشتگرد داخل کر دیئے جو آج رات کارروائی کریں گے۔ دھرنے کے شرکاء نے اذانیں بھی دیں۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریڈ زون میں موبائل سروس بند کر دی۔ کنٹینرز کی آڑ میں دہشتگرد بھی علاقے میں داخل کر دیئے گئے ہیں۔ حکمرانوں کے عزائم خطرناک ہیں آج رات کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے دھرنے کے شرکاء کو اذانیں دینے کی ہدایت بھی کی جس کے بعد شرکاء قبلہ رخ ہو گئے اور سات بار اذان دی۔ اذانیں دینے کے بعد دھرنے کے شرکاء نے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :