عمران خان نے وزیراعظم کو ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کی تجویز دیدی۔۔ بیرون ملک پاکستانی ہنڈی کے ذریعے رقم ارسال کریں!
ہفتہ 23 اگست 2014 21:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا آج جمہوریت کو بچانے کے لئے لاہور میں دو غازی اکٹھے ہوئے، نواز شریف کو ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کی تجویز دیدی۔ کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن اگر دھاندلی ثابت نہ کرے تو پھر وزیراعظم تسلیم کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمراں خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج دوجمہوریت کے غازی اکٹھے ہوئے ، اب ان کی جمہوریت خطرے میں ہے تو دونوں اکٹھے ہو گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا پچھلے سال چھوٹے میاں صاحب نے کہا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا۔ انہوں نے کہا برطانیہ کو عراق جنگ کا تیل کیوجہ سے فائدہ ہونا تھا لیکن 20 لاکھ لوگ پھر بھی سڑکوں پر نکلے تھے۔عمران خان
نے کہا اس دن سوچا کیا پاکستانی قوم بھی ناانصافی کیخلاف کھڑی ہو گی آج خوش ہوں کہ آج میری قوم جاگ گئی ہے۔(جاری ہے)
اللہ نے ہم میں شعور پیدا کر دیا ہے، آج گھروں میں خواتین ، بوڑھے جاگ گئے ہیں ، عوام کو پتا ہے کون جمہوریت کیساتھ ہے اور کون جمہوریت کی آڑ میں پیسے بنا رہا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا زرداری ، نواز ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ میاں صاحب صرف ایک مہینے کیلئے کرسی چھوڑ دو تاکہ انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے۔ انکوائری کمیٹی کے فیصلے کے بعد دھاندلی ثابت نہ ہو تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں ورنہ گھر جائیں لیکن میاں صاحب کو ڈر ہے کہ انکوائری کمیٹی کا رزلٹ وہی آئے گا جو قوم جانتی ہے۔عمران نے یہ بھی کہا برطانیہ میں حقیقی جمہوریت کو چلتے دیکھا ، لیڈر عوام کی خدمت کر کے ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ برطانیہ میں غریب آدمی عدالتوں کے دھکے نہیں کھاتا اور غریب کے بچے کیلئے مفت تعلیم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے دھرنے بھی جاری رہیں گے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع ہو گئی ہیں۔ بیرون ممالک میں لوگ بینکوں کی بجائے ہنڈی کے زریعے پیسے بھجوائیں۔
عمران خان نے کہا حسنی مبارک اور اس کے بیٹوں کا پیسہ بھی بیرون ملک تھا ، حسنی مبارک کو تحریر اسکوائر اور اس حسنی مبارک کو ہم آزادی اسکوائر میں نکالیں گے کیونکہ اب ذہنوں کی جنگ ہے آپ کا کپتان کینٹنرز میں ایک سال بھی سو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں امیر امیر اور غریب غریب ہوتا گیا اور بھارت کے کسان کو سستی بجلی اور مفت پانی ملتا ہے کیونکہ جب کسان اوپر جاتا ہے تو ملکی پیداوار بڑھتی ہے اور ملک آگے جاتا ہے لیکن پاکستان کے کسان کو ایسی سہولتیں نہیں ملتی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.