دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے: سراج الحق

ہفتہ 23 اگست 2014 17:55

دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے: سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ملک اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے۔ چاہتے ہیں دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان سیاسی بحران کے خاتمے کے متعلق بات چیت ہوئی اور قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے سوچ و بچار کیا گیا آصف علی زرداری نے بھی مذاکرات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچ رہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دونوں فریقین کو صورتحال سے نکلنے کیلئے باعزت راستہ دیا جائے ملک اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے۔

جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام جماعتوں سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی زیر نگرانی کمیٹی بنا دی ہے جو ملکی مفادات کی خاطر اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر مذاکراتی راہ میں کوہ ہمالیہ بھی ہے تو بھی قوم کے سکون کو بحال کریں گے کیونکہ ہمیں مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا پرامن راستہ قبول نہیں اور یقین دلاتا ہوں کہ جو فریق ایک قدم پیچھے ہٹے گا قوم اسے زیادہ عزت دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا اسپیکر اسمبلی ملکی مفاد کی مد میں تحریک انصاف کے استعفی منظور نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :