عدالت کاطاہرالقادری کوگرفتارکرکےپیش کرنیکاحکم

ہفتہ 23 اگست 2014 14:02

عدالت کاطاہرالقادری کوگرفتارکرکےپیش کرنیکاحکم

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء)گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس اہل کاروں پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی جانب سے تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پارٹی لیڈر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم میں واضح طور پر کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو گرفتار کرکے 29 اگست کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔