Live Updates

تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

ہفتہ 23 اگست 2014 13:47

تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) تحریک انصاف اورحکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز دونوں کمیٹیاں مل کر بنائیں گی۔ مذاکرات کے دوسرے دور میں گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی مطالبات کی ترتیب تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کا مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ سرفہرست رکھنے کی تجویز دی گئی۔

حکومتی کمیٹی نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کی اور کہا کہ تحقیقات کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے اور الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تین ماہ کا وقت دینے سے انکار کر دیا ، صرف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :