Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات ختم، کل پھر ہوں گے

جمعہ 22 اگست 2014 00:44

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات ختم، کل پھر ہوں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کے تحریک انصاف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ختم ہوں گئے ہیں۔دونوں وفود کے درمیان یہ مذاکرات کا دوسرا دور تھا اس سے قبل دو دن پہلے مذاکرات ہوئے تھے جس کو پی ٹی آئی کی جانب سے ختم کیا گیا تھا اب تیسرا دور ہفتے کے روز طے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کر دئیے ہیں، اگلی نشست ہفتے کے روز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں دونوں کمیٹیوں نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔کل ہفتہ کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات