بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا بھرپور جواب

جمعہ 22 اگست 2014 12:15

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے تاہم چناب رینجرز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

متعلقہ عنوان :