پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری حادثات،7 افراد جاں بحق20زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار ،

جمعرات 21 اگست 2014 23:41

پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری حادثات،7 افراد جاں بحق20زخمی، ہسپتالوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری حادثات میں7 افراد جاں بحق20زخمی ہوگئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،وزیرصحت شہرام ترکئی نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب پشاور میں تیز بارش اور آندھی کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث مکان گرنے اور مختلف حادثات میں7 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ہیں،واقعے کی خبر ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی جبکہ وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔