پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،
بلاول بھٹو مذاکرات جبکہ کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی نکلے
جمعرات 21 اگست 2014 23:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘ بلاول بھٹو نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دے دیا جبکہ کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری‘ مخدوم امین فہیم‘ یوسف رضا گیلانی‘ فریال تالپور‘ قمر زمان کائرہ‘ رحمن ملک‘ منظور وٹو اور شیریں رحمان سمیت دیگر اہم ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بیشتر ارکان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ صورتحال (ن) لیگ کی ہی پیدا کردہ ہے۔ انہیں خود ہی اس صورتحال سے نمٹنا چاہئے۔ اجلاس میں کچھ ارکان نے یہی رائے دی کہ وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دے دیا اور کہا کہ حکومت اگر پرفارم کرے گی تو کوئی غیرآئینی کام نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.