روسی بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جمعرات 21 اگست 2014 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ سے روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمروکٹرشرموس کے درمیان ملاقات، مشترکہ مشقوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کی دعوت پر روسنی بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈ کوارٹر ان کا دورہ کیا جہاں پر پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی جبکہ ایڈمرل وکٹر شرموس نے آصف سندھیلا سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ مشقوں اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ وکٹر شموس اور آصف سندھیلہ کو میری ٹائم سکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کا کردار اور بحر ہند میں آپریشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔

واضح رہے کہ روسی بحریہ کے سربراہ کا پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلادورہ ہے۔۔