حکومت اورپاکستان عوامی تحریک میں مذاکرات تعطل کاشکار

جمعرات 21 اگست 2014 23:05

حکومت اورپاکستان عوامی تحریک میں مذاکرات تعطل کاشکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) حکومت اورپاکستان عوامی تحریک میں مذاکرات تعطل کاشکارہوگئے ،پی اے ٹی نے شاہراہ دستورسے کنٹینرزہٹانے اورآپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ کرلیاجبکہ مرکزی صدررحیق عباسی نے کہاہے کہ حکومت سے بامقصدمذاکرات کے حامی ہیں ،البتہ حکومت کی دھونس دھمکی سے گھبرانے والے نہیں ۔

جمعرات کی رات حکومت کی جانب سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کاپیغام بھیجوایاگیااوریہ پیغام ایم کیوایم کے حیدرعباس رضوی لیکرآئے البتہ پاکستان عوامی تحریک کے صدررحیق عباسی نے کہاکہ ہم نے حکومت سے دومطالبات کئے تھے ہمارے پرامن کارکنوں کیخلاف آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے جبکہ شاہراہ دستورپرلگائے گئے کنٹینرزبھی ہٹائے جائیں اگرن لیگ نے یہ مطالبات منظورکئے تومذاکرات کریں گے ،دوسری صورت میں مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ یہ بامقصدنہیں ہوں گے،رحیق عباسی نے کہاکہ حکومت دھونس اوردھمکی کے ذریعے ہمیں اپنے مقصدسے ہٹاناچاہتی ہے لیکن اب ہم حکومت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،ہم لاہورسے پارلمینٹ ہاوٴس کے سامنے پہنچ چکے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب حکمرانوں کادھرن تختہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پسندلوگ ہیں اورمذاکرات پریقین رکھتے ہیں ،لیکن اگرحکومت بامقصدمذاکرات کریگی اورہماری شرائط تسلیم کریگی توہی مذاکرات ہونگے ،دوسری مذاکرات کامیاب ہونگے۔