حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کے بیٹے کو قتل کر دیا

جمعرات 21 اگست 2014 23:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کے بیٹے کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق مقامی اخبار کے رپورٹر حاجی یارمحمدبروہی کا بیٹا 14سالہ محمداکرم کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں اپنے دکان میں بیٹھا ہواتھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کے نعش ورثاء کے حوالے کردی ادھرلسبیلہ پریس کلب حب کے جملہ عہدیداروں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری مطالبہ کیا ۔