Live Updates

عمران خان کی خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ، عمران بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں،شرجیل میمن

جمعرات 21 اگست 2014 23:00

عمران خان کی خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ، عمران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے لئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔عمران خان بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔عمران خان جمہوریت کی بات کریں، اقتدار کی حوس چھوڑ دیں۔

جمعرات کو عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران ان کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ پر تنقید پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم ابھی تک عمران خان پرکسی قسم کی کوئی تنقید نہیں کررہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران خان کے خلاف قوم کو مواد نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی یوٹرن پالیسیوں اور یوٹرن بیانات سے پوری قوم واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ سمجھتے ہیں، تاہم اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کریں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان جمہوریت کی بات کریں، اقتدار کی حوس چھوڑ دیں۔انہوں نے عمران خان کو متنبہ کیا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنماء پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات