وزیراعلیٰ پنجاب کا پشاور میں شد ید بارش سے جانی ومالی نقصان پر اظہار تعزیت

جمعرات 21 اگست 2014 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں شدید بارش کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔