حکومت نے لال حویلی پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،شیخ رشید احمد

جمعرات 21 اگست 2014 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے لال حویلی پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیخ رشید اخمد نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے کنٹینر رکھ کر بند کردیئے گئے۔انھوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں گلو بٹ علاقے میں پہنچادیئے گئے تاہم ہماری لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان اب کنٹینر میں آگئے ہیں لہذا ان کوہٹانا مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :