Live Updates

پیٹ اور پی ٹی آئی تشدد کو ہوادینے سے گریز کریں ،مریم نواز

جمعرات 21 اگست 2014 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک تشدد کو ہوا دینے سے گریز کریں،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے احتجاج میں خواتین اور بچوں کی موجودگی کے باعث حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں لیا جس سے صورتحال خراب ہو،وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری اور ان کے حامی تشدد کو ہوا نہ دیں،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے احتجاج کے بعد ان کے ہزاروں حامی ان کی پالیسیوں سے تنگ آکر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو زیادہ کوریج نہ دیں کیوں کہ اس سے جمہوری نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات