14 ماہ کی کارکردگی پر حکومت کا احتساب نہیں کیا جا سکتا ،وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعرات 21 اگست 2014 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 14 ماہ کی کارکردگی پر حکومت کا احتساب نہیں کیا جا سکتا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان کی انا کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاست کے ساتھ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں 14ماہ کی کاکردگی پر حکومت کا احتساب نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چہل قدمی کر رہے تھے تو لوگوں کو سکندر یاد آگیا، ٹی وی دیکھنے والے اور مظاہرے میں جانے والے بیمار ہو گئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ لاشیں گریں اور نظام لپیٹا جائے، وزیراعظم تشدد سے گریز کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وزیر اعظم نے تشدد سے گریز کی پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا، مالدیپ کے صدور کا دورہ پاکستان منسوخ ہو چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد کا نیا آئی جی پاکستان تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر کے کزن ہیں، یہ ہماری نیک نیتی ہے کہ ان کے قریبی عزیز کو اسلام آباد میں پولیس کا سربراہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :