مسلم لیگ (ق)کے رہنماکے خلاف مقدمے کے خلاف احتجاجی ریلی اور دھرنا

جمعرات 21 اگست 2014 22:40

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے لاڑکانہ ڈویزنل صدر آغا مولابخش خان پٹھان ، ضلعی آرگنائیزر ممتاز علی پہوڑ کی قیادت میں پہوڑ کالونی سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما علیم عادل شیخ پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہریں مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب شکارپور کے آگے دھرنا دیا، اس موقع پر لاڑکانہ ڈویزنل صدر آغا مولابخش خان پٹھان مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب مارچ کو دیکھ کر حکومت بھوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، سانحہ ماڈل ٹاوٴں کے مظلوں سے اب تک انصاف نہیں ہوا غریب ، مزدور اور کسانوں سمیت عام افراد انقلاب مارچ کی حمایت کررہے ہیں، جبکہ دھاندلی کے باعث جیتنے والے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اس موقعے پرانہوں نے مزید کہاکہ علیم عادل پر جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسے مقدمات سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہمیں کوئی بھی پریشر قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم ڈر کر چھپ جانے والوں میں سے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگی رہنماعلیم عاد ل شیخ پر مقدمہ واپس لیا جائے بصورت دیگرہم پوری سندھ میں احتجاج کا دائرہ کار بڑہادیں گے اس موقع پر سنتوش کمار، سراج احمد پہوڑ، الاہی بخش پہوڑ، محمد نواز شر، احمد خان، منیر احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :