پاکستان عوامی تحریک کا لاپتہ کارکن شعیب یونس تشدد سے سنٹرل جیل گوجرانوالا میں شہید ہو گیا

جمعرات 21 اگست 2014 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی میڈیاسیل کے انچارچ راوٴاشتیاق نے کہا کہ انقلاب کا سویراجلدطلوع ہونے والاہے ۔انہوں نے کہ حکومت جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن بچاناچاہتی ہے ،اسلئے حکمرانوں کومزید ملک پرمسلط رہنے دیا گیا توملک تباہی کے دھانے پرچلاجائیگا،انہوں نے پولیس کی جانب سے تحریک کے قائدین اورکارکنوں کوحراسان کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا لاپتہ کارکن شعیب یونس تشدد سے سنٹرل جیل گوجرانوالا میں شہید ہو گیا ۔

ریاستی دہشت گردی سے پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔انقلاب کے بعد ایک ایک کارکن کے خون کا قصاص لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کے حکم پر پنجاب پولیس کے غنڈے عوامی تحریک کے کارکنوں کو بد ترین تشدد کر کے شہید کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 13اگست کو گوجرانوالاسے شعیب نامی کارکن قافلہ انقلاب میں شرکت کیلئے لاہور آیا جس کو گھر سے نکلتے ہی پنجاب پولیس نے اٹھا کر غائب کر دیا۔

اس کے بعد پولیس نے نجی جیل خانہ میں شعیب پر تشدد کے پہاڑ توڑے،جب اسکی حالت غیر ہو گئی تو سرکاری اہلکاروں نے ہمارے کارکن کو گوجرانوالا سنٹرل جیل میں قید کر دیا ۔جہاں وہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔بشارت جسپال نے کہا کہ اس قتل کو ہارٹ اٹیک کا نام دیا جا رہا ہے لیکن حکمران کان کھول کر سن لیں انقلاب کے بعد ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔قرآن پاک اور قانون کے مطابق حکمرانوں سے عوامی تحریک کے شہداء کا قصاص لیا جائے گا ۔