Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی دھرنے کا آغاز ہو گیا

جمعرات 21 اگست 2014 22:37

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے ۔ جمعرات کو دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنا ن کی جانب سے تین تلوارپر دھرنا دیا گیا دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ”گو نواز گو“جعلی مینڈیٹ کی حکومت نامنظورسمیت دیگرنعرے درج تھے ۔

تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث تین تلوار کے اطراف میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ حکومت کی جانب سے سختی نمٹنے کی کوشش کی گئی توحالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 35 پینچر لگانے والوں کو منظور نہیں کریں گے نواز شریف کی حکومت جعلی مینڈیٹ بنی ہے اس کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف استعفیٰ دے دیں نہیں تو دھرنا ختم نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے چیئرمین نہیں کہیں گے ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے اور وزیر اعظم کو ہر صورت استعفیٰ دینا پڑے گا۔ٹھریک انصاف کے کارکنان نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات