صوبائی وزیر خوراک نے کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے تین فوڈ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

جمعرات 21 اگست 2014 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سندھ کے وزیر برائے خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے محکمہ خوراک جیکب آباد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کانوٹس لیتے ہوئے تین فوڈ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک جیکب آباد کے تین فوڈ انسپکٹروں محمد شریف ملک ‘ عبدالغفار کلہوڑ اور شبیر احمد ملک نے 2011-12 کراچی بھیجی جانے والی سرکاری گندم کی 15 ہزار 719 بوریاں غائب کرکے محکمہ خوراک کو 4 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔

صوبائی وزیر برائے خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ فوڈ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں اور ان انسپکٹروں سے مذکورہ رقم کی ریکوری کو ممکن بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر فوڈ کو مزید ہدایت کی ہے کہ بدعنوان افسران سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے رقم کی ریکوری ہر صورت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :