سیاسی گرما گرمی،سابق صدر زرداری بھی کراچی پہنچ گئے

جمعرات 21 اگست 2014 22:19

سیاسی گرما گرمی،سابق صدر زرداری بھی کراچی پہنچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سابق صدر آصف علی زداری موجودہ سیاسی صورت حال پرپارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری ہنگامی طور پر دبئی سے کراچی پہنچ گئے، سابق صدر نے پارٹٰی رہ نماؤں کو بلاول ہاؤس پہنچے کی ہدایت کردی، بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری کل سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سیاسی بحران اور ملک کی موجودہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔اس سے قبل سابق صدر نے اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر اور خورشید شاہ کو دبئی آنے سے روک دیا تھا،جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔