Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے،شیخ رشید احمد

جمعرات 21 اگست 2014 22:14

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے فریقین آگ بجھانے کی بجائے آگ کو پٹرول دے رہے ہیں جو بھی ہوگا نقصان نواز شریف کا ہوگا اب چھوٹے کیچوں کی اہمیت نہیں سلپ میں بڑا کیچ ہونے والا ہے ، پیپلز پارٹی 72گھنٹوں میں دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری تاک میں بیٹھے ہیں پیپلز پارٹی وقت آنے پر درست فیصلے کرے گی اور آئندہ 72گھنٹوں میں دھرنے میں بیٹھنے کا اعلان کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی نہیں گلی ڈنڈے اور پھٹو گول گرم کے کھلاڑی ہیں پھٹو گول گرم کسی کا بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ناچ رہی ہے اسے کوئی نہیں پوچھ رہا کرکٹ کے کھلاڑی نواز شریف اور عمران خان ہیں تاہم وہ ٹی وی پر کرکٹ دیکھتے ہیں سیاست میں اب چھوٹے کیچ کی اہمیت نہیں رہی لگتا ہے سلپ میں بڑا کیچ ہونے والا ہے تاہم جو بھی ہوگا نقصان نواز شریف کا ہی ہوگا.

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں مارشل لاء خواہش پر نہیں لگتا فوج کسی صورت نہیں آنا چاہتی دو سال کیلئے آرٹیکل 245لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پلٹی تو مقبولیت کا گراف نیچے آجائے گا حکومت نے لال حویلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے اور فریقین آگ بجھانے کی بجائے آگ کو پٹرول دے رہے ہیں سولہ ماہ تک مذاق اڑایا گیا ان کا کہنا تھا کہ لاش گری تو کسی کی بھی گر سکتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات