دھرنوں کا حل مذاکرات میں ہے موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا،یوسف رضا گیلانی

جمعرات 21 اگست 2014 22:05

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دھرنوں کا حل مذاکرات میں ہے موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا ۔ دبئی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 58ٹو بی کے اختیارات ختم کئے تاکہ آئندہ کوئی صدر اس کے ذریعے اسمبلی نہ توڑ سکے ۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چوہدری نے سمجھا کہ یہ اختیارات ان کے پاس آگئے ہیں اور انہوں نے مجھے نااہل قرار دے دیا ۔ آئینی طور پر وہ مجھے نااہل نہیں کرسکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں اور معاملے کو حل کیاجائے انہوں نے کہا کہ مجھے نااہل کیا تو اپیل تک نہیں کی اور عہدہ چھوڑ دیا یہ فیصلہ میرے خلاف نہیں پارلیمنٹ کیخلاف تھا میں نہیں چاہتا تھا پارلیمنٹ کی تذلیل ہو اور تصادم نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :