Live Updates

راولپنڈی،نواز شریف اور موجودہ پارلیمنٹ کے حق میں جبکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کیخلاف (ن) لیگ کے زیر اہتمام ریلی

جمعرات 21 اگست 2014 22:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف اور موجودہ پارلیمنٹ کے حق میں جبکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کیخلاف گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن کے صدر سردار نسیم نے کی جبکہ ریلی میں ملک شکیل اعوان، حاجی پرویز خان، راجہ حنیف ایڈوکیٹ، چوہدری سرفراز افضل،ملک غلام رضا،ملک افتخار احمد، ڈاکٹر جمال ناصر،اختر محمود ایڈوکیٹ، مرزا منصور بیگ،ملک شاہد غفور پراچہ، ایم ایس ایف پنجاب کے صدر مقبول احمد خان ،اکمل مرزا،عبداللہ بٹ،ملک سلطان محمود،شکیل انور بٹ،چوہدری عمر مشتاق،شاہین صدیق،بیگم رشیدہ اطہر، روبینہ شفیق،سابق یوسی ناظمین ،نائب ناظمین،کونسلروں اور خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،بڑی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے پی پی 11 سے راجہ ظفر اقبال،راجہ باسط مسکین،لطیف زر خان،مقبول احمد خان،فہیم خان،تنویر اختر شیخ،چوہدری حامد ظہور،شیخ ارشد،یامین کیانی،لیاقت خان،شیخ منیر،نذیر اکبر،یاسر بٹ،نعیم پاشا،ملک ابرار،حاجی عبدالخالق ،ابراہیم خان،سردار شکیل،نواز مغل اور سلیم جٹ کی قیادت میں مختلف یونین کونسلوں سے بھی کارکنوں کی درجنوں ریلیاںآ ئیں،پریس کلب سے ون فائیو کے دفتر مری روڈ تک عوام کا جمع غفیر نظر آرہا تھا،ریلی کے سینکڑوں شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے،میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی تصاویرجبکہ عمران خان اور طاہرالقادری کیخلاف احتجاجی کتبے بھی اٹھارکھے تھے،ریلی پریس کلب سے ہوتی ہوئی لیاقت باغ چوک تک پہنچی اور کمیٹی چوک تک احتجاجی مارچ کیا،ایم ایس ایف اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پاک فوج زندہ باد کے زبردست نعرے بھی لگائے ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات