فیصل آباد،مولاناسراج الحق کے دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام کے لئے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

جمعرات 21 اگست 2014 21:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی مولاناسراج الحق کے دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام کے لئے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا، امن ومان کی صورتحا ل کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سلسلہ پولیس کی بھاری نفری جس میں دو ایس پی صاحبان ،سات ڈی ایس پی صاحبان،بارہ انسپکٹر ز ،چوبیس سب انسپکٹر ز، تریسٹھ اے ایس آئیز،چونتیس ہیڈ کانسٹیبلان اور سات سو چھبیس کانسٹیبلان پر مشتمل سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا گیا ہے ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ہدایت کی ہے کہ وہ جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والے ہر شخص پر گہری نظر رکھیں شرکاء کو واگ تھرو گیٹ سے گزاریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کے اجتماع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی عناصر اپنی کسی مذموم کاروائی کامیاب نہ ہونے پائیں۔

متعلقہ عنوان :