پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے ، یورپی یونین

جمعرات 21 اگست 2014 21:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے، برسلز سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پاکستان کی صورت حال پر یورپی یونین کو تشویش ہے اور صورت حال کو مانیٹر کیا جارہا ہے، امید ہے کہ آئین میں رہتے ہوئے معاملات پرامن طور پر حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور تشدد سے گریز کریں، پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی جمہوری پاکستان کے معاشی استحکام میں یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :