Live Updates

امریکا ہمیں خود قیادت چننے دے،عمران خان

جمعرات 21 اگست 2014 21:42

امریکا ہمیں خود قیادت چننے دے،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں خود اپنی قیادت چننے دے اور ہماری داخلی سیاست میں جانبداری نہ کرے، آج امریکا نے آج نواز حکومت کے حق میں بیان آیا ہے، میں مغربی جمہوریت کو نواز شریف سے بہتر جانتا ہوں۔پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے سے خطاب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امریکا میں 70 سے 80 ہزار ووٹ ڈیر تصدیق شدہ ہوں تو وہاں عدالت دوبارہ انتخابات کا حکم دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رچرڈ اولسن اپنی وزارت خارجہ کو یہ پیغام پہنچا دیں کہ امریکا کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کا حق نہیں ہے اور امریکا کو جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا پاکستان کو ایک دوست کی حیثیت سے رہنا چاہتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی طرح غلام بن کر نہیں رہیں گے،نواز شریف امریکا کے غلام ہیں کیونکہ امریکی بینکوں میں ان کا پیسہ پڑا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ نئے آئی جی خالد خٹک نے بھی کہہ دیا ہے کہ میں کوئی غلط حرکت نہیں کروں گا جبکہ پنجاب سے بلوائی جانے والی پولیس نے گلو بٹ بننے سے انکار کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد حکومت سے مذاکرات کے لیے گیا تھا، ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے مگر حکومت نے منفی ہتھکنڈے شروع کر دیئے، لوگوں کو گرفتار اور راستے بند کرنا شروع کر دیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف استعفی نہ دے دیں میں اس وقت تک یہاں سے نہیں جائوں گا، میں نے ملک کو نواز شریف سے آزاد کروانا ہے وہ فیصلہ کر لیں عزت سے جانا ہے کیونکہ آپ کو جانا تو ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئندہ دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا، ہفتے تک حتمی فیصلہ ہو چکا ہوگا۔عمران خان عوام سے کہا کہ کراچی والے تین تلوار پر اسکرین لگا کر جمع ہوں، کوئٹہ والے شہر اور لاہور والے لالک چوک پر تحریک انصاف کے ساتھ شریک ہوں اور بادشاہت ختم کرکے پاکستان کو آزاد کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب میں کیسز میں وہ کیسے نواز شریف کے سامنے کھڑے ہوں گے، ہم قمر زمان کائرہ کو مذاکراتی کمیٹی میں تسلیم کر لیں گے وہ صاف آدمی ہیں، محمود خان اچکزئی کو صاف آدمی سمجھتے تھے انہوں نے اپنے بھائی کی بلوچستان میں گورنری بچانے کے لیے اپنا ضمیر بیچ دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :