سیاسی بحران کا جلد حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے، الطاف حسین

جمعرات 21 اگست 2014 21:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ معاملے کا جلد قابل قبول حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک صبر سے کام لیں، دھرنے والے تضحیک ا?میز الفاظ استعمال کرنے کے بجائے شائستگی کا مظاہرہ کریں جبکہ حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

الطاف حسین نے بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین فوری طور پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں،کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی سے معاملہ حل کیا جائے اس لیے بہتر ہے کہ جلد سے جلد معاملے کا قابل قبول حل نکا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کے لیے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے