انقلاب اورآزادی مارچ سے معیشت کو 400 ارب روپے کا نقصان پہنچا، حکومت
جمعرات 21 اگست 2014 12:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) عوامی تحریک کے انقلاب اور تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قومی معیشت کو 400 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ وفاقی حکومت نے ملک میں ممکنہ بغاوت کیخلاف دائر درخواستوں کے تحریری جواب میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج اور دھرنے کے باعث قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد نے مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے جب کہ بین الاقوامی محاذ پر اس وقت دھچکہ لگا جب سری لنکا کے صدر نے جمعرات سے شیڈول دورہ منسوخ کردیا۔ حکومت نے تحریری جواب میں آئین کے آرٹیکل پانچ کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور آئین سے انحراف آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
حکومت آئین وقانون کی بالادستی پرکوئی سمجھو تہ نہیں کرے گی اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوگی،کسی کو ملک کی سلامتی سے اور خود مختاری کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے انقلاب اور آزادی مارچ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن احتجاج کے قائدین کو قطعاً کوئی پرواہ نہیں۔جواب میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدے کی پاسداری نہیںکی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.