غزہ میں اسرائیلی سفاکیت جاری، بمباری سے حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہید
جمعرات 21 اگست 2014 12:19
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) غزہ میں اسرائیلی بمباری سے آج بھی حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں مصر کی سرحد کے ساتھ رفاح میں علی الصبح بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے 3 رہنماؤں سمیت 8 فلسطین شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل نے رفاح میں ایک 4 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہان انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حماس نے غیر ملکی پر ایئر لائنز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیں ورنہ جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے جب کہ حماس کے رہنما حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.