ممکنہ ماورائے آئین اقدام کا معاملہ؛عمران خان سے جواب طلب، طاہر القادری کو دوبارہ نوٹس جاری
جمعرات 21 اگست 2014 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) سپریم کورٹ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات کے خلاف کیس کی سماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کرلیا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی لارجر بینچ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات، دھرنوں اور سول نافرمانی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان عدالت کے رو برو پیش ہوئے جبکہ پاکستانی عوامی تحریک کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کردیئے۔ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کے سامنے اپنا موقف بیان کرتےہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے، ہم پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے۔(جاری ہے)
سماعت کے اختتام پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کے رو برو کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک کے حالات خراب کررہی ہے عدالت سے اس سے متعلق کوئی حکم جاری کرے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے عدالت اس پر کوئی حکم جاری نہیں کرے گی۔
جس پر اٹارنی جنرل نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے آبزرویشن دینے کی اپیل کی ، چیف جسٹس نے اس استدعا کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں ہزاروں لوگ موجود ہیں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں آنے والے فاضل ججوں اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس سلسلے میں عدالت کوئی حکم نہیں دے گی کیونکہ کوئی بھی اقدام کرنے کا اختیار انتظامیہ کو ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.