پی ٹی آئی،حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور دو بجے ہوگا،دونوں جماعتیں نتائج کیلئے پرامید
جمعرات 21 اگست 2014 11:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ وہ جگ ہنسائی کا سبب نہیں بنیں گی،تحریک انصاف نے چھ مطالبات ہمارے سامنے رکھے۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنی جماعت کے اندر جائزہ لیں گے ۔ یقین ہے مذاکرات سے مسائل کا حل نکل جائے گا۔ تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے کسی کے اشارے پر مذاکرات نہیں کر رہے ہے ۔ حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کے لئے ٹیمیں بنا دی گئیں ۔ حکومتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چودھری سرور ، وفاقی وزرا ، پرویز رشید ، زاہد حامد ، احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.