پاک فوج نے سیاسی معاملات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دے دیا

منگل 19 اگست 2014 00:46

پاک فوج نے سیاسی معاملات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) پاک فوج نے ملک میں سیاسی معاملات کو بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے، پاک فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ ریڈ زون کی عمارتیں ریاست کی علمبردار ہیں ، ان کی حفاظت فوج حفاظت کر رہی ہے اور ان کی عزت کرنا سب کا قومی فرض ہے ، پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد آج مظاہرین کو پُرامن طور پر ریڈ زون میں آنے دیا گیا جبکہ اب فوج کی جانب سے باضابطہ بیان جاری ہوا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ کے ٹویٹ پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

پاک فوج نے سیاسی معاملات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دے ..

متعلقہ عنوان :