Live Updates

اب مذاکرات نہیں بلکہ عمران خان کی قیادت میں مارچ ہوگا، شاہ محمود قریشی

منگل 19 اگست 2014 16:03

اب مذاکرات نہیں بلکہ عمران خان کی قیادت میں مارچ ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور صرف مارچ ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکومتی کمیٹی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں صرف مارچ ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج 6 بجے مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ مرکزی قیادت بھی ان کے ساتھ موجود ہو گی اور ہم شاہراہ دستور پر جائیں گے، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اس کی کمیٹیاں بھی دھاندلی سے ہی بنی ہیں اس لئے کسی کمیٹی سے بات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل اتوار کو عمران خان حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات