گولی چلی تو عمران سے پہلے اپنا سینہ آگے کروں گا، جاوید ہاشمی

منگل 19 اگست 2014 14:45

گولی چلی تو عمران سے پہلے اپنا سینہ آگے کروں گا، جاوید ہاشمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ وہ جلسہ گاہ میں پہنچنے کے لیے بے تاب ہیں ، گولی چلی تو عمران سے پہلے وہ اپنا سینہ آگے کریں گے ۔

(جاری ہے)


نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو دوسری جماعتوں سے زیادہ تسلیم کرتے ہیں، انتخابات میں دھاندلی اور دیگر خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، تحریک انصاف غیرجمہوری ہوتی تو اس کاررواں میں شامل نہ ہوتے ، جوگولی چلائے گا، وہ تحریک انصاف نہیں جمہوریت پر گولی ہوگی ۔

اُنہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں کہ جمہوریت کی آزادی کوآج کون روکتاہے ، گولی چلی تو عمران سے پہلے اپنا سینہ آگے کروں گا۔
سوالات کے جواب میں اُن کا کہناتھاکہ آمنہ مسعود جنجوعہ ریڈزون میں جاسکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں ؟ پارٹی چھوڑ کر ملتان جانااُن کا پارٹی میں جمہوری حق تھاجسے تسلیم کرتے ہوئے پارٹی نے مطالبات مانے ۔