چند ہزار لوگوں کےساتھ پارلیمنٹ میں گھس کر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، سعد رفیق
منگل 19 اگست 2014 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند ہزار افراد کے جتھے کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر انہیں بہت شوق ہے تو ہم انہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے وزیر اعظم کی کرسی لادیتے ہیں اس سے شائد ان کا شوق پورا ہوجائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی لمحات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے سامنے سب کچھ آئے۔
ہم پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے بات کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں اب تک اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ دونوں جماعتیں مذاکرات کی میز پر تیار نہیں۔ رشید گوڈیل، حیدر عباس رضوی اور آفتاب شیر پاؤ نے پاکستان عوامی تحریک سے ان کے مطالبات جاننے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، اسی طرح ان کی ذاتی طور پر عارف علوی، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی اس دوران انہوں نے ان دونوں شخصیات کی ہر طرح سے منت سماجت کی اور ان سے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت حکومت ان کا ہر مطالبہ ماننے کے لئے تیار ہے۔(جاری ہے)
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان کے بارے میں کئی تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، ہماری معیشت برباد ہوچکی ہے، لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ ریڈ زون کو ملک کا مرکزی اعصابی نطام کہا جاسکتا ہے جہاں اہم ترین تنصیبات ہیں۔ یہاں اگر ہلڑ بازی ہوئی تو بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا صحیح تاثر نہیں جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کے کارکن اگر پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے تو اس سے عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
عوامی مسائل مذاکرات اور قانون سازی سے حل ہوتے ہیں۔ تمام جماعتیں آئین ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ پر متفق ہیں۔ چند ہزار لوگوں کے جتھے وفاقی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مقدر کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کے کروڑوں عوام کو کیا جواب دیں گے۔ اس طرح پارلیمنٹ ہاؤس میں گھر کر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے اگر انہیں بہت شوق ہے تو ہم انہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے وزیر اعظم کی کرسی لادیتے ہیں اس سے شائد ان کا شوق پورا ہوجائے۔ طاہر القادری اور عمران خان جگ ہنسائی نہ کرائیں، آئیں مل کر بات کریں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.