آزادی ، انقلاب مارچ نے دیگر اہم ایشوز غائب کر دئیے ‘ عالمی میڈیا

منگل 19 اگست 2014 13:23

آزادی ، انقلاب مارچ نے دیگر اہم ایشوز غائب کر دئیے ‘ عالمی میڈیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آزادی ، انقلاب مارچ نے دیگر اہم ایشوز غائب کر دئیے رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں شامل رہنماؤں کے سمیت کئی لیڈروں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے اور دوروں کے دوران متاثرین کی مدد کے علاوہ ان کیلئے بڑے منصوبوں کے اعلانات کیے گئے تاہم اب یہ دس لاکھ افراد کن حالات میں ہیں ، کسی کو کچھ پتہ نہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ملکی اور بیرونی ذرائع ابلاغ نے بنوں میں ڈیرے ڈال رکھے تھے اور متاثرہ افراد کی خبریں سارا دن ذرائع ابلاغ کو جاری کی جاتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے مسائل حل ہو رہے تھے اب وہ بھی سیاستدانوں کی طرح کہیں نظر نہیں آرہے۔ سب سے اہم معاملہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

نریندر مودی نے اپنی حلف برداری پر پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کو مدعو کیا تھا جن کے جانے سے امن کیلئے بہت سی امیدیں پیدا ہوئی تھیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ 25 اگست کو ہونے والی سیکرٹری خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ کر دی تجزیہ نگاروں نے منسوخی پر ایک طرف مودی حکومت پر بھی سخت نکتہ چینی کی ہے تو کچھ انتہا پسند وں نے اسے درست اقدام بھی دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری لیڈروں سے ملاقات کو بہانہ بنا کر اس ملاقات کو ختم کیا ہے ، حالانکہ یہ اقدام غیر معمولی نہ تھا اور ایسی ملاقاتیں ماضی میں بھی ہوتی رہیں۔ 2005 میں بھی جب پرویز مشرف بھارت آئے تھے اور حریت کے رہنماوں سے ملنا چاہتے تھے تو اس وقت کے سیکرٹری خارجہ شیام سرن نے کہا تھا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جس سے وہ ملنا چاہتے ہیں مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :