اسمبلی اراکین مستعفی ہوئے تو ضمنی الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن

منگل 19 اگست 2014 12:16

اسمبلی اراکین مستعفی ہوئے تو ضمنی الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیلٹ پیپرز اردو بازار سے چھپوانے کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن اور صوبائی الیکشن کمشنر انور محبوب نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز کا تمام ریکارڈ موجود ہے جو کسی بھی مجاز اتھارٹی کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو ان الزامات کی تحقیقات کرے۔ 11 مئی 2013 کے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتہائی سیکیورٹی میں کی گئی تھی جس کی نگرانی فوج کے کرنل رینک کے افسر کررہے تھے۔ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپویشن آف پاکستا ن اور سیکیورٹی پرنٹنگ آف پاکستان سے چھپوائے گئے تھے۔