Live Updates

جہاد غلط نہیں، جہاد کا غلط استعمال کرنے والوں نے اسے بد نام کردیا،اللہ کے حکم کے مطابق آج ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کرنے نکلیں گے، عمران خان

پیر 18 اگست 2014 23:54

جہاد غلط نہیں، جہاد کا غلط استعمال کرنے والوں نے اسے بد نام کردیا،اللہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے جہاد غلط نہیں، جہاد کا غلط استعمال کرنے والوں نے اسے بد نام کردیا،اللہ کے حکم کے مطابق آج ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کرنے نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کی رات اپنے خطاب میں عمران خان نے جہاد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جہاد غلط نہیں ہے بلکہ جہاد معاشرے میں انصاف قائم کرنے کا ذریعہ ہے مگر جہاد کے غلط استعمال نے اسے بد نام کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاد کا اللہ پاک نے خود حکم دیا ہے اس لئے آج تحریک انصاف اللہ کے حکم کو پورا کرنے کے لئے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کرنے نکلے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :