شہباز شریف نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا، چودھری شجاعت

پیر 18 اگست 2014 23:33

شہباز شریف نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا، چودھری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی دبائو میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صورتحال کل خراب ہو سکتی ہے۔ فوج مداخلت کر سکتی ہے مگر پاکستان میں مارشل لا نہیں لگے گا۔

(جاری ہے)

قومی مفاد کی خاطر کوئی بھی بلائے ہم ملنے کو تیار ہیں۔ لاہور والا سین اسلام آباد میں نہیں دہرانا چاہیے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ حکومت اپنے ہی دبائو میں ہے۔ نواز شریف کے مقابلے میں شہباز شریف زیرو ہیں۔ لگتا ہے کہ موجود حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران سانحہ ماڈل ٹائون کا ملبہ پولیس پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :