علامہ طاہر القادری کے خطاب کے دوران اسٹیج پر اسپیکر پھٹنے سے خوف و ہراس

پیر 18 اگست 2014 23:33

علامہ طاہر القادری کے خطاب کے دوران اسٹیج پر اسپیکر پھٹنے سے خوف و ہراس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے خطاب کے دوران اسٹیج پر رکھا اسپیکر پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کچھ دیر خوف کی فضاء رہی تاہم پی اے ٹی رہنماء نے خطاب جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں انقلاب مارچ اور دھرنے سے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری خطاب کررہے تھے کہ اسٹیج پر رکھا بڑا اسپیکر شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، اسٹیج پر ہلچل مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکا ہوتے ہی علامہ طاہر القادری کو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تاہم کچھ ہی لمحوں میں صورتحال معمول پر آگئی اور پی اے ٹی رہنماء نے اپنا خطاب پھر سے شروع کردیا۔دھماکے کے باعث اسٹیج پر موجود مسیحی رہنماء جے سالک کے کپڑے پھٹ گئے جبکہ دیگر لوگوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :