وزیر اعظم نے اپوزیشن سے رابطہ کیلئے کابینہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 18 اگست 2014 21:47

وزیر اعظم نے اپوزیشن سے رابطہ کیلئے کابینہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) وزیر اعظم نے اپوزیشن سے رابطہ کیلئے کابینہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس ایوان میں ارکان نے جن خیالات کااظہار کیا ہے وہ قابل قدر ہیں اور ان کا یہ اقدام ہماری تاریخ کا لازوال حصہ بن جائیگا ارکان نے جو کچھ کیا ہے حکومت اس کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جن میں احسن اقبال  عرفان صدیقی  سعد رفیق  عبد القادری اورمحمد اکرم درانی شامل ہیں یہ کمیٹی اپوزیشن سے رابطہ رکھے گی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اوردو صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے میں تحریک انصاف سے استدعا کرونگا کہ وہ عوام کے مینڈیٹ اور اس ادار ے کے احترام کیلئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سول نافرمانی کی جو بات کی ہے وہ بھی واپس لے سول نا فرمانی کسی حکومت کے نہیں ریاست کے خلاف ہوتی ہے اس سے حکومت کو نہیں ملک کو نقصان ہوتا ہے اپوزیشن رہنما جو بھی فیصلہ کرینگے پانچ رکنی کمیٹی ان سے مکمل رابطہ کرکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :