وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو تلخ بیانات دینے سے روک دیا

پیر 18 اگست 2014 21:38

وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو تلخ بیانات دینے سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو تلخ بیانات دینے سے روک دیاوزیر اطلاعات پرویز رشید کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو ایسے بیانات دینے سے روک دیا جن سے ماحول خراب ہو۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مذاکرات کیلئے دو کمیٹیاں قائم کردی گئیں، عمران خان اپنے مشاورتی عمل میں وسعت پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا انہیں چاہئے کہ دھرنے کی سیاست چھوڑکر پارلیمانی سیاست کی طرف آئیں، اپنی خود احتسابی بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :