ملکی سیاسی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پیر 18 اگست 2014 21:21

ملکی سیاسی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر روپے کی قدر پر پڑنے لگا۔ ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر100.27 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کے بیان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی جانب سے جاری دھرنوں کا اثر روپے کی قدر پر پڑنے لگا اور ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تینتیس پیسے اضافے کے بعد سو روپے ستائیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر روپے کی قدر گرانے میں کچھ بینکوں کے ملوث ہونے کے خدشات ظاہر کیے گئے تھے تاہم بینکوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کی وجہ سے امپورٹرز زیادہ سے زیادہ ڈالرکی خریداری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے روپیہ دبا کا شکار نظر آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :